NEW TESTAMENT
نیا عہد نامہ
THEHOLY BIBLE FOUNDATION
نئے عہد نامہ کا تعارف
“اسےہمارے خداوند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کا نیا عہد نامہ” کہا جاتا ہے کیونکہاس کا تعلقیسوع مسیح کی موت سے ہے ، جو کہ نئے عہدنامے میں آزمایاگیا (عبرانیوں 9:16 )۔ اگرچہ عہد اور عہد نامہ، یہ دونوں ہی کنگ جیمز بائبل میں ا ستعمال ہوچکے ہیں ، لیکن لفظ عہد نامہ دراصل دونوں حصوں کے عنوان کو بیان کرنے کے لیے بہترین ہے،خصوصاً نئے عہد نامے کوبیان کرنےکے لئے بہترین لفظ ہے۔ عہد نامہ اس شخص کی موت سے متعلق ہے جو عہد باندھتا ہے۔ لہذا یہ بیان درست ہے کہ “اس کی مرضی اور عہد نامہ”۔
نئے عہد نامے میں27 کتابیں ، 260 ابواب ، 7959 آیات اور 180000 سے زاہد الفاظ شامل ہیں۔ نئے عہد نامہ کیدرمیانی کتاب II تھیسلنیکیوں ہے ، درمیانی ابواب رومیوں13 اور14 ہیں اوردرمیانی آیت اعمال 17: 17 ہے۔
نیاعہد نامہ، پوانے عہد نامےکے تقریباً1000 اقتباسات جو کہ (براہ راست ، بالواسطہ اور اشاروں) پر مشتمل ہیں۔ ان میں333مرتبہ یسوع مسیح کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یسوع مسیح ، رسولوں ، یا کسی نئے عہد نامہ کے مصنف نے اس میں کوئی ایسا بیان نہیں دیا جو غیر مستند ہو۔ در حقیقت ، پولس رسول بھی جب کوئی حوالہ یا اشارہغیر قوموں کے متعلق کوئی حوالہ دیتا تھا تو وہ بھی غیر مستند نہیں ہوتا تھا۔یہ بات کسی اور مورمن ، رومن کیتھولک ، کرسچن سائنسدانوں یا کسی اور خاص فرقے کے ذریعہ شامل دیگر ماورائے تصانیف کے لئے بھی کہا جاسکتا ہے۔
اگرچہ پرانا عہد نامہ دنیا کے متعلق خدا باپ کی تاریخ پیش کرتا ہے ، لیکن نیا عہد نامہ انجیلوں میں شیطان کے خلاف یسوع مسیح کی تاریخ اور پولس رسول کے خطوط میں جسم کے خلاف روح القدس کی تاریخبیان کرتا ہے۔ عہد نامہ قدیم اور نئے عہد نامہ کے مابین سب سے بڑا رشتہ پیشن گوئی کی ناقابل تردید تکمیل ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب کے “صحیفوں” کے ذریعہ ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ مثال کے طور پر چار اناجیل کے احوال کے حوالے سے مسیح یسوع کی شخصیتکی پیشگوئیوں کی “شاخ” پر نظر ڈالیں۔
– – – – – –
حقوق اشاعت اور منظوری کی معلومات
(Copyright and Permissions information, Bible Believing Baptist Foundation)
ہینری مارٹن اُردو صحیفے کا یہ ترجمہ ، براہ راست عبرانی اور یونانی صحیفہ سے کیا ہے، جو کہ 1870 میں نارتھ انڈین بائبل سوسائٹی نے شائع کیا تھا اور ہولی بائبل فاؤنڈیش کی منظوری سے استعمال کیا گیا ہے۔ www.holybiblefoundation.org اور
تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
تمام جمہ حقوق محفوظ ہیں، بائبل مقدس یا بائبل مقدس کے کسی بھی حصے کی کوئی نئی نقل، منظوری کے بغیر تیار نہیں کی جاسکتی ماسوا اِس کے کہ کسی آرٹیکل یا تجزیاتی مضمون میں کسی مختصر حوالہ کا استعمال کیا جائے۔
منطوری کے لیے درخواستیں براہ راست ہولی بائبل فاؤنڈیشن کو بھیجی جاتی ہیں۔
Bible Believing Radio On Google Play Store
|
ہولی بائبل فاؤنڈیش ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جس کا واحد مقصد انجیل مقدس کی خوشخبری اور خُدا کے پاک کلام یعنی بائبل مقدس کی اشاعت ہے۔ خریدی جانے وای ہر بائبل کی قیمت میں سے ایک حصہ، بائبل کی اشاعت اور دُنیا میں خدمت کےلیے عطیہ کیا جاتا ہے۔
متی کی اِنجیل 1
مرقس کی اِنجیل 42
لوقا کی اِنجیل 68
یوحنا کی اِنجیل 114
رسُولوں کے اَعمال 148
پَولُس رسُول کا خط رُومیوں کے نام 190
پَولُس رسُول کا پہلا خط کرِنُتھِیوں کے نام 208
پَولُس رسُول کا دُوسرا خط کُرِنتِھیوں کے نام 225
پَولُس رسُول کا خط گلتِیوں کے نام 237
پَولُس رسُول کا خط اِفسیوں کے نام 243
پَولُس رسُول کا خط فِلپیوں کے نام 249
پَولُس رسُول کا خط کُلِسیوں کے نام 237
پَولُس رسُول کا پہلا خط تھِسّلُنِیکِیوں کے نام 257
پَولُس رسُول کا دوسرا خط تِھسّلُنِیکیوںکے نام 261
پَولُس رسُول کا پہلا خط تِیمُتِھیُس کے نام 263
پَولُس رسُول کا دوسرا خط تِیمُتِھیُس کے نام 268
پَولُس رسُول کا خط طِطُس کے نام 271
پولس رسُول کا خط فلیمون کے نام 274
پَولُس رسُول کا خط عبِرانیوں کے نام 275
یعقُوب کا عام خط 288
پطرس کا پہلاعام خط 293
پطرس کا دوسرا عام خط 298
یُوحنَا کا پہلا عام خط 301
یُو حنَا کا دو سر ا عام خط 306
یُوحنَا کا تیسرا عام خط 307
یہوُداہ کا عام خط 308
یُوحنَا کے مکاشفات کی کتاب 310
– – – – – – – –
باب ۱
1-یِسُوع مِسیح، اِبنِ داؤد، اِبنِ ابرہام کا نسب نامہ۔
2-ابرہام سے اِضحاق پیدا ہوا، اور اِضحاق سے یعقوب پیدا ہوا، اور یعقوب سے یہُوداہ اور اُس کے بھائی پیدا ہوئے۔3اور یہُوداہ سے فارص اور زارح تمر سے پیدا ہوا، اور فارص سے حصروم پَیدا ہوا، اور حصروم سے اَرام پَیدا ہوا۔4-اور اَرام سےعمینداب پَیدا ہوا،اور عمینداب سے نحسون پَیدا ہوا، اور نحسون سےسلمون پَیدا ہوا۔5-اور سلمون سے بوعزراحب کے پیٹ سے پَیدا ہوا، اور بوعز سے عوبید، روت کے پیٹ سے پَیدا ہوا، اور عوبید سے یسّی پَیدا ہوا،
6-اور یسّی سے داؤد بادشاہ پَیدا ہوا، اور داؤدبادشاہ سے سُلیما ن، اُس عورت سے جو اُوریا کی بیوی تھی، پَیدا ہوا، 7-اور سُلیما ن سے رحبعام پَیدا ہوا، اور رحبعام سے ابیاہ پَیدا ہوا، اور ابیاہ سے آسا پَیدا ہوا، 8-اور آسا سے یہوسفط پَیدا ہوا،اور یہوسفط سے یورام پَیدا ہوا، اور یورام سے عُزیاہ پَیدا ہوا،9-اور عُزیاہ سے یوتام پَیدا ہوا، اور یوتام سے آخز پَیدا ہوا، اور آخز سے حِزقِیاہ پَیدا ہوا۔10-اور حِزقِیاہ سے مُنسّی پَیدا ہوا، اور مُنسّی سے امُون پَیدا ہوا، اور امُون سے یوسیاہ پَیدا ہوا۔11-اور یوسیاہ سے یکونیاہ اور اُس کے بھائی ، جس وقت اُنہیں بابل لے گئے، پَیدا ہوئے۔
12-اور بابل کو لےجانے کے بعد، یکونیاہ سے سلتِ ایل پَیدا ہوا، اور سلتِایل سے زربابل پَیدا ہوا۔13-اور زربابل سے ابیہود پَیدا ہوا، اور ابیہودسےاِلیاقیم پَیدا ہوا، اور اِلیاقیم سے عازور پَیدا ہوا۔14-اور عازور سے صدوق پَیدا ہوا، اور صدوق سے اخیم پَیدا ہوا، اور اخیم سے اِلیہود پَیدا ہوا۔15-اِلیہود سے اِلیعزر پَیدا ہوا، اِلیعزر سے متّان پَیدا ہوا، اور متّان سے یعقوب پَیدا ہوا۔16اور یعقوب سے یُوسف پَیدا ہوا، جو مریم کا شوہر تھا ، جس سے یِسُوع ، جو مِسیح کہلاتا ہے ، پَیدا ہوا۔
17-پس ، سب پُشتیں ابرہام سے داؤد تک چودہ پُشتیں ہیں، اور داؤد سے بابل جانے تک چودہ پُشتیں، اور بابل جانے سے مِسیح تک چودہ پُشتیں ہیں۔
18-اب یِسُوع مِسیح کی پَیدایش یوں ہوئی، کہ جب اُس کی ماں مریمکی منگنی یُوسف کے ساتھ ہوئی ، تو اُن کے اِکٹھے ہونے سے پہلے ،وہ رُوح القُد س سے حاملہ پائی گئی۔19-تب اُس کے شوہر یُوسف نے، جو راستباز تھا، اور نہ چاہا کہ اُسے بدنام کرے، اِرادہ کیا، کہ اُسے چُپکے سے چھوڑدے۔ 20-وہ اِن باتوں کی سوچ ہی میں تھا، کہ دیکھو ، خُداوند کے ایک فرشتہ نے اُس پر خواب میں ظاہر ہو کہ کہا، اے یُوسف ، اِبن داؤد ، اپنی بیوی مریم کو اپنے یہاں لے آنے سےمت ڈر ، کیونکہ جو اُس کے رحم میں ہے، سو رُوح اَلقُدس سے ہے۔21-اور وہ بیٹا جنے گی، اور تُو اُس کا نام یِسُوع رکھے گا، کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے بچائے گا۔22-یہ سب کچھ اس لیے ہوا، کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا پورا ہو، کہ 23-دیکھو، ایک کنواری حاملہ ہو گی،اور بیٹا جنے گی، اور اُس کا نام عمانوایل رکھیں گے۔ جس کا ترجمہ یہ ہے، خُدا ہمارے ساتھ۔ 24-تب یُوسف نے ،نیند سے اُٹھ کر ، جیسا خُداوند کے فرشتہ نے اُسے فرمایا تھا، کیا، اور اپنی بیوی کواپنے یہاں لے آیا۔25-جب تک کہ وہ اپنا پُہلوٹھا بیٹا نہ جنی،اُس کو نہ جانا، اور اُس نے اُسکا نام
یِسُوع رکھا۔
باب 2
1-اور جب یِسُوع ، ہیرودیس بادشاہ کے زمانہ میں، یہودیہ کے بیت لحم میں پَیدا ہوا، تو دیکھو، کئی مجُوسیوں نے ، پورب سے یروشلیم میں آکے ۔2-کہا،کہ یہُودِیوں کا بادشاہ جو پَیدا ہوا سو کہاں ہے؟کہ ہم نے پُورب میں اُس کا ستارہ دیکھا، اور اُسے سجدہ کرنے کو آئے ہیں۔ 3-جب ہیرودیس بادشاہ نے یہ سُنا، تب وہ اور اُسکے ساتھ تمام یروشلیم گھبرایا۔4-تب اُس نے ، سب سردار کاہنوں اور قوم کے فقِیہوں کو جمع کر کے، اُن سے پُوچھا کہ مِسیح کہاں پَیدا ہونا چاہیے؟ 5-اُنہوں نے اُسے کہا ، یہُودیہ کے بیت لحم میں، کیونکہ نبی کی معرفت یوں لکھا ہے، کہ 6-اے بیت لحم ، یہُوداہ کی سرزمین، تو یہُوداہ کے سرداروں میں ہرگز کمترین نہیں ہے، کیونکہ تُجھ میں سے ایک سردار نکلے گا، جو میری قوم اِسرائیل کی گلہ بانی کریگا۔7-تب ہیرودیس نے مُجوسیوں کو چُپکے سے بُلاکر اُن سے تحقیق کی، کہ وہ ستارہ کب دکھائی دیا۔8-اور اُس نےاُنہیں کہہ کے بیت لحم میں بھیجا ، کہ جا کر اُس لڑکے کی بابت خوب دریافت کرو، اور جب اُسے پاؤ، مُجھے خبردو، کہ میں بھی جا کے اُسے سجدہ کروں۔ 9-وہ بادشاہ سے یہ سَن کے روانہ ہوئے، اور دیکھو، وہ ستارہ، جو اُنہوں نے پُورب میں دیکھا تھا، اُن کے آگے آگے چلا، اور اُس جگہ کے اُوپر ، جہاں وہ لڑکا تھا، جاکے ٹھہرا۔ 10-وہ اُس ستارہ کو دیکھ کے بہت ہی خوش ہوئے۔ 11-اور اُس گھر میں پہنچ کر چھوٹے بچے کو اُس کی ماں مریم کے ساتھ پایا، اور اُس کے آگے گِرکے اُسےسجدہ کیا، اور اپنی جھولیاں کھول کے سونا، اور لوبان ، اور مُر، اُسے نذز کیا۔12-اور خواب میں خُدا سے آگاہی پائی ،کہ ہیرودیس کے پاس پھر نہ جائیں، وہ دوسری راہ سے
اپنے مُلک کو پھرے۔
13-جب وہ روانہ ہوئے، تو دیکھو، خُداوند کے ایک فرشتہ نے، یُوسف کو خواب میں دکھائی دے کے، کہا اُٹھ ، چھوٹے بچے اور اُس کی ماں کو ساتھ لیکر مصر کو بھاگ جا، اور وہاں رہ، جب تک میں تُجھے خبر نہ دوں، کیونکہ ہیرودیس چھوٹے بچے کو ڈھونڈیگا، کہ اُسےمار ڈالے۔ 14-تب وہ اُٹھ کے، رات ہی کو چھوٹے بچے اور اُس کی ماں کو ساتھ لیکر، مصر کو روانہ ہوا۔15-اور ہیرودیس کے مرنے تک وہاں رہا۔ کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا پورا ہو، کہ میں نے اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا۔ 16-جب ہیرودیس نے دیکھا، کہ اُس نے مُجوسِیوں سے فریب کھایا ، تو نہایت غصہ ہوا،اور لوگوں کو بھیج کر بیت لحم اور اُس کی ساری سرحدوں کے سب بچوں کو، جو دو برس کے اور اُس سے چھوٹے تھے، اُس وقت کے موافق، اُس نے مُجوسِیوں سے تحقیق کی تھی، قتل کروایا۔ 17-تب وہ جو یرمیاہ نبی نے کہا تھا، پورا ہوا، کہ۔18-رامہ میں ایک آواز سننے میں آئی ہے، نالہ، اور رونے ، اور بڑے ماتم کی، کہ راخل اپنے بچوں پر روتی، اور تسلی نہیں چاہتی، اِس لیے کہ وہ نہیں ہیں۔
19-جب ہیرودیس مر گیا، تو دیکھو، خُداوند کے فرشتہ نے، مصر میں یُوسف کو خواب میں دکھائی دے کے،20-کہا، اُٹھ، اور چھوٹے بچے اور اُس کی ماں کو ساتھ لیکر اِسرائیل کے مُلک میں جا، کیونکہ جو چھوٹے بچے کی جان کے خواہاں تھے مرگئے۔ 21-تب وہ اُٹھا، اور چھوٹے بچے اور اُس کی ماں کو ساتھ لےکے اِسرائیل کے مُلک میں آیا۔22-مگر جب سُنا، کہ اَرخلاؤس، اپنے باپ ہیرودیس کی جگہ، یہودیہ پر بادشاہت کرتا ہے، تو وہاں جانے سے ڈرا، اور خواب میں خُدا سے آگاہی پاکر گلیل کی اطراف میں روانہ ہوا۔ 23-اور ایک شہر میں، جس کا نام ناصرت تھا، جا کے رہا، کہ وہ جونبیوں نے کہا تھا پورا ہو، کہ وہ ناصری کہلائے گا۔
باب 3
1-اُن دنوں میں یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا ، یہودیہ کے بیابان
میں ظاہر ہو کے ، منادی کرنے،2-اور یہ کہنے لگا، کہ تو بہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہت نزدیک ہے۔3-کہ یہ وہی ہے، جس کا ذکر یسعیاہ نبی نے یہ کہہ کے کیا، کہ جنگل میں ایک پکارنے والے کی آواز ہے، کہ خُداوند کی راہ کو درست کرو، اور اُس کے راستوں کو سیدھا بناؤ۔4-اور یُوحنّا کی پوشاک اُونٹ کے بالوں کی تھی، اور چمڑے کا کمر بند اُس کی کمر میں تھا، اور ٹڈیاں اور جنگلی شہد اُس کی خوراک تھی۔ 5-تب یروشلیم اورسارے یہودیہ اور یردن کے سب آس پاس کے رہنے والے اُس کے پاس چلے آئے۔6-اور اُنہوں نے اپنے گناہوں کا اِقرار کر کے یردن میں اُس سے بپتِسمہ پایا۔7-پر جب اُس نے دیکھا، کہ بہت سے فریسی اور صدوقی بپتِسمہ پانے کو اُس کےپاس آئے ہیں، تو اُنہیں کہا، کہ اے اَفعی کے بچو، تمہیں آنے والے غضب سے بھاگنا کس نے سکھلایا؟8-پس توبہ کے لائق پھل لاؤ۔9-اور اپنے دلوں میں ایسا کہنے کا خیال مت کرو، کہ ابرہام ہمارا باپ ہے، کیونکہ میں تم سے کہتا ہوں، کہ خُدا اِن ہی پتھروں سے ابرہام کے لیے اولاد پَیدا کر سکتا ہے۔ 10-اور درختوں کی جڑ پر اب کلہاڑا رکھا ہے، پس ہر ایک درخت ، جو اچھا پھلنہیں لاتا، کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔11-میں تو تمہیں توبہ کے لیے پانی سے بپتِسمہ دیتا ہوں، لیکن وہ جو میرے بعد آتا ہے ، مُجھ سے زور آور ہے، کہ میں اُس کی جوتیاں اُٹھانے کے لائق نہیں، وہتمہیں رُوحُ اَلقُدس اور آگ سے بپتِسمہ دیگا۔12-اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے، اور وہ اپنے کھلیان کو خوب صاف کریگا، اور اپنے گیہوں کو کھتے میں جمع کریگا، پر بھوسے کو اُس آگ میں، جو ہرگز نہیں بجھتی جلائیگا۔
13-تب یِسُوع گلیل سے یردن کے کنارے یُوحنّا کے
پاس آیا، تاکہ اُس سے بپتِسمہ پائے۔14-پر یُوحنّا نے اُسے منع کیا، اور کہا، کہ میں تُجھ سے بپتِسمہ پانے کا محتاج ہوں، اور تو میرے پاس آیا ہے۔ 15-یِسُوع نے جواب میں اُس سے کہا، اب ہونے دے، کیونکہ ہمیں مناسب ہے،کہ یوں ہی سب راستبازی پوری کریں۔ تب اُس نے ہونے دیا۔16-اور یِسُوع بپتِسمہ پا کے وہیں پانی سے نِکل کے اُوپر آیا، اور اُس کےلیے آسمان کھل گئے، اور اُس نے خُدا کے رُوح کو کبوتر کی مانند اُترتے ، اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔ 17-اور دیکھو، کہ آسمان سے ایک آواز یہ کہتی آئی ، کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جس سے میں بہت خوش ہوں۔
باب 4
1-تب یِسُوع رُوح کے وسیلے بیابان میں لایا گیا، تاکہ شیطان اُسے آزمائے۔2-اور جب چالیس دن اور چالیس رات روزہ رکھ چکاتو، اُسےبھوک لگی۔3-تب آزمائش کرنے والے نے اُسکے پاس آکر کہا، اگر تو خُدا کا بیٹا ہے، توکہہ، کہ یہ پتھر روٹی بن جائیں۔ 4-مگر اُس نے جواب میں کہا، لکھا ہے، کہ اِنسان صرف روٹی سے نہیں، بلکہ ہر ایک بات سے جو خُدا کے منہ سے نکلتی ، جیتا ہے۔ 5-تب شیطان اُسے مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا اور ہیکل کے کنگُرےپر کھڑا کرکے، 6-اُس سے کہا، کہ اگر تو خُدا کا بیٹا ہے، تو اپنے تئیں گِرادے، کیونکہ لکھا ہےکہ وہ تیرےلئے اپنے فرشتوں کو فرمائیگا، اور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لینگے،ایسا نہ ہو، کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس لگے۔7-یِسُوع نے اُس سے کہا، یہ بھی لکھا ہے، کہ تو خُداوند اپنے خُدا کو مت آزما۔8-تب شیطان اُسے ایک بڑے اُونچے پہاڑ پر لےگیا، اور دُنیا کی ساری بادشاہتیں، اور اُن کی شان وشوکت اُسے دکھائی، 9-اور اُس سے کہا، اگر تو گِر کے مُجھے سجدہ کرے، تو یہ سب کچھ تُجھے دونگا۔10-تب یِسُوع نے اُسے کہا، اے شیطان ، دور ہو، کیونکہ لکھا ہے، کہ تو خُداونداپنے خُدا کو سجدہ کر، اور اُس ہی کی بندگی کر۔11-تب شیطان اسے چھوڑ گیا، اور دیکھو، فرشتوں نے آکر اُس کی خدمت کی۔
12-جب یِسُوع نے سُنا، کہ یُوحنّاگرفتار ہوا، تب گلیل کو چلا گیا۔13-اور ناصرت کو چھوڑ کر، کفرناحوم میں ، جو سمندر کے کنارے زبولون اور نفتالی کی سرحدوں میں ہے، جارہا، کہ14-جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا، پُورا ہو۔15-زبولون کی سرزمین ، اور نفتالی کی سرزمین، یعنی، غیر قوموں کا گلیل، جو سمندر کی راہ یردن کے پار ہے۔16-اُن لوگوں نے، جو اندھیرے میں بیٹھے تھے، بڑی روشنی دیکھی ، اور اُن پر، جو موت کے مُلک اور سایہ میں بیٹھے تھے، نُور چمکا۔17-اُسی وقت سے یِسُوع نے منادی کرنا، اور یہ کہنا شروع کیا، کہ توبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہت نزدیک آگئی ہے۔
18-اور جب یِسُوع گلیل کےسمندرکے کنارےچلا جاتا تھا، تو اُس نے دوبھائیوں، یعنی، شمعون کو، جو پطرس کہلاتا ہے، اور اُس کے بھائی اندریاس کو، سمندر میں جال ڈالتےدیکھا، کیونکہ وہ مچھیرے تھے۔ 19-اور اُنہیں کہا، کہ میرے پیچھے چلے آؤ، کہ میں تمھیں آدمیوں کے مچھیرےبناؤں گا۔
20-وہ ، اُسی وقت جالوں کو چھوڑ کر، اُس کے پیچھے ہولیئے۔ 21-اور وہاں سے بڑھ کے، اُسنے اور دو بھائیوں، یعنی زبدی کے بیٹے یعقُوب اور اُس کے بھائی یُوحنّاکو، اپنے باپ زبدی کے ساتھ کشتی پر اپنے جالوں کی مرمت کرتے دیکھااور اُنہیں بُلایا۔
22-وہیں کشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر، وہ اُس کے پیچھے ہولیے۔ 23-اور یِسُوع تمام گلیل میں پھرتا ہوا، اُن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا، اور بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرتا، اور لوگوں کے سارے دُکھ، اور بیماری رفع کرتا تھا۔24-اور اِس کی خبر تمام سُوریہ میں پھیلی ، اور سب بیماروں کو، جو طرح طرح کی بیماریوں اور عذاب میں گرفتار تھے، اور اُنہیں جو بدرُوحُ گرفتہ تھے اورمِرگیوں، اور جُھولے کے مارے ہوؤں کو، اُس کے پاس لائے،اور اُس نے اُنہیں آچھاکیا۔
25-اور بہت بڑی بھیڑ گلیل، اور دِکپُلس، اور یروشلیم ، اور یہُودیہ، اور یردن کے پار سے اُس کے پیچھے ہولی۔
باب 5
1-وہ بِھیڑکو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا، اورجب بیٹھا، اُس کے شاگرد اُس کے پاس آئے۔2-تب وہ اپنی زبان کھول کے اُنہیں سکھانے لگا، اور کہنے لگا، کہ3-مُبارک ہیں وہ ،جو دل کے غریب ہیں، کیونکہ آسمان کی بادشاہت اُنہی کی ہے۔
4-مُبارک ہیں وہ ،جو غمگین ہیں، کیونکہ تسلّی پائینگے۔
5-مُبارک ہیں وہ، جو حِلیم ہیں کیونکہ وہ زمین کے وارِث ہونگے۔6-مُبارک ہیں وہ، جو راستبازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں، کیونکہ وہ آسودہ ہونگے۔ 7-مُبارک ہیں وہ، جو رحم دل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائیگا۔ 8-مُبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں، کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔ 9-مُبارک ہیں وہ، جو صُلح کرانے والے ہیں، کیونکہ وہ خُدا کے فرزند کہلائینگے۔
10-مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے سبب ستائے جاتے ہیں، کیونکہ آسمان کی بادشاہت اُن ہی کی ہے۔ 11-مُبارک ہو تم، جب لوگ میرے واسطے تمہیں لَعن طَعن کریں اور ستائیں، اور ہر طرح کی بُری باتیں، جھوٹ سے تمھارے حق میں کہیں۔
12-جوشی کرو اور نہایت شادمان ہو، کیونکہ آسمان پر تمہارے لیے بڑااجڑہے، اِس لئےکہ اُنہوں نے اُن نبیوں کی
جو تُم سےپہلے تھے، اِسی طرح ستایاتھا۔
13-تُم زمین کے نمک ہو، پر اگر نمک کا مزہ بگڑ جائے، تو وہ کس چیز سےنمکین کیا جائے؟ وہ پھر کسی کام کا نہیں۔ سو ااُس کے کہ باہر پھینکا جائے، اور آدمیوں کے پاؤں تلے روندا جائے14-تُم دُنیا کے نور ہو، جو شہر پہاڑ پر بسا ہے، چِھپ نہیں سکتا۔15-اور چراغ جلا کے، پیمانہ کے تلے نہیں، بلکہ چراغدان پر رکھتے ہیں، تب اُن سب کو جو گھر میں ہوں روشنی دیتا ہے۔16-اِسی طرح تُمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے، تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھیں، اور تُمہارے باپ کو، جو آسمان پر ہے، ستائش کریں۔
17-یہ خیال مت کرو، کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا، میں منسوخ کرنے کو نہیں، بلکہ پُوری کرنے کو آیا ہوں۔ 18-کیونکہ میں تُم سے سچ کہتا ہوں، کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں، ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا، جب تک سب کچھ پُورانہ ہو۔19-پس جو کوئی اِن حکموں میں سے سب سے چھوٹے کوفراموش کرے، اور ویسا ہی آدمیوں کوسکھائے، آسمان کی بادشاہت میں سب سے چھوٹا کہلائیگا، پر جواُن پرعمل کرے، اور ویسا ہی سکھلائے وہی آسمان کی بادشاہت میں بڑا کہلائیگا۔20-کیونکہ میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ اگر تُمہاری راستبازی فقیہوں اور فریسیوں سے زیادہ نہ ہو، توتُم آسمان کی بادشاہت میں کسی طرح داخل نہ ہوگے۔
21-تُم سُن چکے ہو، کہ اَگلوں سےکہا گیا کہ، تو خون مت کرنا، اور جو کوئی خون کرے، عدالت میں سزا کے لائق ہوگا۔22-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ جو کوئی اپنے بھائی پر بےسبب غصّہ ہو، عدالت میں سزا کے قابل ہوگا، اور جو کوئی اپنے بھائی کو پاگل کہے، صدر مجلس میں سزا کے لائق ہوگا، اور جو اُس کو بیوقوف کہے، جہنم کی آگ کا سزا وار ہوگا۔ 23-پس اگر تو قربان گاہ میں اپنی نذرلے جائے، اور وہاں تُجھے یا د آئے، کہ تیرا بھائی تُجھ سے کچھ مخالفت رکھتا ہے۔24-تو وہاں اپنی نذر قربان گاہ کے سامنے چھوڑ کے چلا جا، پہلے اپنے بھائی سے صلح کر، تب آکے اپنی نذر گزران۔ 25-جب تک تو اپنے مدعی کے ساتھ راہ میں ہے، جلد اُس سے مِل جا، نہ ہو، کہ مدعی تجھے قاضی کے حوالےکرے، اور قاضی تجھے پیادہ کے سپرد کرے، اور تو قید میں پڑے۔ 26-میں تُجھ سے سچ کہتا ہوں، کہ جب تک کوڑی کوڑی ادانہ کرے، تو وہاں سے کسی طرح نہ چھوٹیگا۔
27-تُم سَن چکےہو، کہ اَگلوں سے کہا گیا ، تو زنانہ کرنا۔28-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ جو کوئی شہوت سے کسی عورت پر نگاہ کرے،وہ اپنے دل میں اُس کے ساتھ زنا کر چکا۔29-سو اگر تیری دہنی آنکھ تیرے ٹھوکر کھانے کا باعث ہو، اُسے نکال ، اور اپنے پاس سے پھینک دے، کیونکہ تیرے اعضاء میں سے ایک کا نہ رہنا تیرے لئے اُس سے بہتر ہے، کہ تیرا سارابدن جہنّم میں ڈالا جائے۔ 30-یا اگر تیرا دہنا ہاتھ تیرے لیے ٹھوکر کھانے کا باعث ہو، اُس کو کاٹ ڈال اور اپنے پاس سے پھینک دے، کیونکہ تیرے اعضاء میں سے ایک کا نہ رہنا تیرے لئے اُس سے بہتر ہے، کہ تیرا سارا بدن جہنّم میں ڈالا جائے۔ 31-یہ بھی کہا گیا تھا، کہ جو کوئی اپنی بیوی کو چھوڑ دے، اُسے طلاق نامہ لکھ دے۔32-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ جو کوئی اپنی بیوی کو، زنا کے سوا، کسی اور سبب سے چھوڑ دے، اُس سےزنا کرواتا ہے، اور جو کوئی اُس چھوڑی ہوئی سے بیاہ کرتا ہے، وہ زنا کرتا ہے۔
33-پھر تُم سُن چکے ہو، کہ اَگلوں سے کہا گیا تھا، کہ تو
جھوٹی قسم نہ کھا، بلکہ اپنی قسمیں خُدا وند کے لیے پوری کر۔34-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، ہرگز قسم نہ کھانا، نہ آسمان کی، کیونکہ وہ خُدا کا تخت ہے۔35-نہ زمین کی، کیونکہ وہ اُس کے پاؤں کی چوکی ہے، اور نہ یروشلیم کی، کیونکہ وہ بزُرگ بادشاہ کا شہر ہے۔ 36-اور نہ اپنے سر کی قسم کھا، کیونکہ تو ایک بال کو سفید یا کالا نہیں کر سکتا۔37-پر تُمہاری گفتگو میں، ہاں ہاں، اور نہیں نہیں ہو،کیونکہ جو اِس سے زیادہ ہے سو برائی سے ہوتاہے۔
38-تُم سُن چکے ہو، کہ کہا گیا، آنکھ کے بدلے آنکھ ، اور دانت کے بدلے دانت۔39-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا، بلکہ جو تیرے دہنے گال پر طمانچہ مارے، دوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔40-اور اگر کوئی چاہےکہ تُجھ پر نالش کر کے تیری قبالے،تو کُرتے کو بھی اُسے لینے دے۔41-اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار لے جائے، اُس کے ساتھ دو کوس چلا جا۔42-جو کوئی تُجھ سےکچھ مانگے، اُسے دے، اور جو تُجھ سے قرض چاہے، اُس سے منہ نہ موڑ۔
43-تُم سُن چکے ہو، کہ کہا گیا، اپنے پڑوسی سے دوستی رکھ، اور اپنے دُشمن سے عداوت۔44-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ اپنے دُشمنوں کو پیارکرو، اور جوتم پر لعنت کریں، اُن کے لیے برکت چاہو، جو تُم سے کینہ رکھیں، اُن کا بھلا کرو، اور جو تُمہیں دُکھ دیں، اور ستائیں، اُن کے لیے دُعا مانگو۔
45-تاکہ تُم اپنے باپ کے، جو آسمان پر ہے، فرزند ہو، کیونکہ وہ اپنا سورج بدوں اور نیکوں، دونوں پر چمکاتا ہے، اور راستوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتاہے۔ 46-کیونکہ اگر تُم اُن ہی کو پیار کرو، جو تُمہیں پیار کرتے ہیں، تو تُمہارے لیے کیا اجرہے؟ کیا محصول لینے والے بھی ایسا نہیں کرتے؟
47-اور اگر تُم فقط اپنے بھائیوں کو سلام کرو، تو دوسروں سے
کیا زیادہ کیا؟ کیا محصول لینے والے بھی ایسا نہیں کرتے؟
48-پس تُم کامل ہو، جیسا تُمہارا باپ، جو آسمان پر ہے، کامل ہے۔
باب 6
1-خبردار رہو، کہ تُم اپنے نیک کاموں کو لوگوں کے سامنے دکھانے کے لیے نہ کرو، نہیں تو، تُمہارے باپ سے، جو آسمان پر ہے، اجر نہ ملے گا۔
2-اِس لئے جب کہ تو خیرات کرے، اپنے سامنے نرسنگا مت بجا، جیسے ریا کار عبادت خانوں اور راستوں میں کرتے ہیں، تاکہ لوگ اُن کی تعریف کریں۔ میں تُم سے سچ کہتا ہوں، کہ وہ اپنا اجر پاچکے۔3-پر جب تو خیرات کرے، تو چاہیے کہ تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے، جو تیرا دہنا ہاتھ کرتا ہے۔4-تاکہ تیری خیرات پوشیدہ رہے، اور تیرا باپ جو پوشدگی میں دیکھتا ہے، خود ظاہر میں تجھے بدلہ دے۔5-اور جب تو دُعا مانگے، ریا کاروں کی مانند مت ہو، کیونکہ وہ عبادت خانوں میں اور راستوں کے کونوں پر کھڑے ہو کے، دُعا مانگنے کوپسند کرتے ہیں، تاکہ لوگ اُنہیں دیکھیں۔ میں تُم سے سچ کہتا ہوں ،کہ وہ اپنا بدلہ پاچکے۔6-لیکن جب تو دُعا مانگے، تو اپنی کوٹھری میں جا، اور اپنا دروازہ بند کرکے،اپنے باپ سے جو پوشیدگی میں ہے دُعا مانگ، اور تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے، ظاہر میں تجھے بدلہ دیگا۔ 7-اورجب تُمدُعا مانگتے ہو،تو غیر قوموں کی مانند بےفائدہ بک بک مت کرو،کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے زیادہ بولنے سے اُن کی سُنی جائے گی۔ 8- پر اُن کی مانند مت بنو۔ کیونکہ تُمہارا باپ ، تُمہارے مانگنے سے پہلے، جانتا ہے، کہ تُمہیں کن کن چیزوں کی ضرورت ہے۔9-پس تُم اِسی طرح دُعا مانگو، کہ اے ہمارے باپ، تو جو آسمان پر ہے، تیرا نام پاک مانا جائے۔10- تیری بادشاہت آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے، زمین پر بھی ہو۔ 11-ہماری روزانہ کی روٹی آج ہم کو بخش دے۔12-اور جس طرح ہم اپنے قرضداروں کو بخشتے ہیں، تُو ہمارے قرض ہم کوبخش دے۔13-اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال، بلکہ بُرائی سے بچا، کیونکہ بادشاہت اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمین14-اِس لئے کہ اگر تُم آدمیوں کے گناہ بخشو گے، تو تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے، تُمہیں بھی بخشے گا۔15-پر اگر تُم آدمیوں کو اُن کے گناہ نہ بخشو گے، تو تُمہارا باپ بھی تُمہارے گناہ نہ بخشے گا۔
16-پھر جب تُم روزہ رکھو، تو ریاکاروں کی مانند اپنا چہرہ
اُداس نہ بناؤ، کیونکہ وہ اپنا منہ بگاڑتے ہیں۔ کہ لوگوں کے نزدیک روزہ دار ظاہر ہوں۔ میں تُم سے سچ کہتا ہوں،کہ وہ اپنا بدلہ پا چکے۔17-پرجب تو روزہ رکھے، اپنے سر پر تیل لگا، اور منہ دھو۔18-تا کہ تو آدمی پر نہیں، بلکہ تیرےباپ پر، جو پوشیدہ ہے، روزہ دار ظاہر ہو، تیرا باپ، جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے، اُس کا تجھے بدلہ دے۔
19-اپنے واسطے مال زمین پر جمع نہ کرو، جہاں کیڑا اور زنگ خراب کرتے ہیں، اور جہاں چور اس کی تاک میں رہتے اور چرا لیتے ہیں۔20-بلکہ تُم اپنا مال آسمان پر جمع کرو، جہاں نہ کیڑا نہ زنگ خراب کرتے ، اور نہ وہاں چور تاک میں رہتے اور نہ چُراتے ہیں۔ 21-کیونکہ جہاں تُمہارا خزانہ ہے، وہیں تُمہارا دل بھی لگا رہیگا۔22-بدن کا چراغ آنکھ ہے، پس اگر تیری آنکھ صاف ہو، تیرا سارا بدن روشن ہوگا۔23-پر اگر تیری آنکھ صاف نہیں، تو تیرا سارا بدن اندھیرا ہوگا۔ اِس لیے اگر وہ نُور، جو تَجھ میں ہے، تاریکی ہو، تو کیسی تاریکی ہوگی!24-کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا، اِ س لیے کہ یا ایک سے دُشمنی رکھے گا، اور دوسرے سے دوستی، یا ایک کو مانے گا، اور دوسرے کو ناچیز جانے گا ۔ تُم خُدا اوردولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔ 25-اِس لیے میں تُم سے کہتاہوں، کہ اپنی زندگی کے لئے فکر نہ کرو، کہ ہم کیا کھائینگے اور کیا پئیں گے، نہ اپنے بدن کے لئے، کہ کیا پہنیں گے۔ کیا جان خوراک سے بہتر نہیں۔ اور بدن پوشاک سے؟26-ہوا کے پرندوں کو دیکھو، وہ نہ بوتے ، نہ کاٹتے ، نہ کو ٹھریوں میں جمع کرتے ہیں، تو بھی تُمہارا آسمانی باپ، اُن کو پالتا ہے۔ کیا تُم اُن سے بہت بہتر نہیں ہو؟27-تُم میں سے کون ہے ، جو فکر کر کے اپنی عمر میں ایک گھڑی بڑھا سکتا ہے؟28-اور پوشاک کی کیوں فکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کو دیکھو، کہ وہ کس طرح سے بڑھتی ہیں، وہ نہ محنت کرتی ، نہ کاتتی ہیں۔29-پر میں تُمہیں کہتا ہوں، کہ سلیمان بھی ، اپنی ساری شان و شوکت میں، اُن میں سے ایک کی مانند ملبُس نہ تھا۔30-پس جب خُدا میدان میں گھاس کو، جو آج ہے، اور کل تنور میں جھونکی جاتی، یوں پہناتا ہے، تو کیا تُم کو، اے کم اعتقادو، زیادہ نہ پہنائیگا؟31-اِس لیے یہ کہہ کے فکر مت کرو، کہ ہم کیا کھائینگے؟ یا کیا پئیں گے؟ یا کیا پہنیں گے؟32-(کیونکہ اِن سب چیزوں کی تلاش میں غیرقومیں رہتی ہیں) اور تُمہارا آسمانی باپ جانتا ہے، تُم اُن سب چیزوں کے محتاج ہو۔33-پر تُم پہلے خدا کی بادشاہت ، اور اُس کی راستبازی کو ڈھونڈو، تو وہ سب چیزیں بھی تُمہیں ملیں گی۔34-پس کل کی فکر نہ کرو، کیونکہ کل اپنی چیزوں کی آپ ہی فکر کرلیگا۔ آج کا دُکھ آج ہی کے لیے کافی ہے۔
باب 7
1-عیب نہ لگاؤ، کہ تُم پر بھی عیب نہ لگایا جائے۔
2-کیونکہ جس طرح تُم عَیب لگاتے ہو، اُسی طرح تُم پر بھی عَیب لگایا جائے گا، اور جس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے بھی ناپا جائیگا۔3-اور کیوں اُس تنکے کو ، جو تیرے بھائی کی آنکھ میں ہے، دیکھتا ہے، پر اُس شہتیر پر، جو تیری آنکھ میں ہے، نظر نہیں کرتا؟4-یا کیونکر تو اپنے بھائی کو کہتا ہے، کہ اُس تنکے کو، جو تیری آنکھ میں ہے، لانکال دوں، اور دیکھ، خود تیری آنکھ میں شہتیر ہے۔5-اے ریاکار، پہلے شہتیر کو اپنی آنکھ سے نکال، تب اُس تنکے کو اپنے بھائی کی آنکھ سے اچھی طرح دیکھ کے نکال سکے گا۔
6-وہ چیز جو پاک ہے کتوں کو مت دو، اور اپنے موتی
سُؤروں کے آگے نہ پھینکو، ایسا نہ ہو، کہ وہ اُنہیں پامال کریں، اور پھر تُمہیں پھاڑیں۔
7-مانگو ،کہ تُمہیں دیا جائیگا، ڈُھونڈو، کہ تُم پاؤ گے، کھٹکھٹاؤ، تو تُمہارے واسطے کھولا جائیگا۔8- کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے، اُسے ملتا ، اور جو کوئی ڈُھونڈتا، سو پاتا ہے، اور جو کوئی کھٹکھٹاتا ، اُ س کے واسطے کھولا جائیگا۔9-یا، تُم میں سے کون آدمی ہے،کہ اگر اُسکا بیٹا اُس سے روٹی مانگے، تو اُسے پتھر دے؟10-یااگر مچھلی مانگے، اُسے سانپ دے؟11-پس جب تُم جو بُرے ہو، اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو، تو تُمہارا باپ ، جو آسمان پر ہے، اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، اچھی چیزیں کیوں نہ دیگا؟12-پس جو کچھ تُم چاہتے ہو، کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں، ویسا تُم بھی اُن کے ساتھ کرو، کیونکہ توریت اور نبیوں کا خلاصہ یہی ہے۔
13-تنگ دروازہ سے داخِل ہو، کیونکہ چوڑا ہے وہ دروازہ اور کشادہ ہے وہ راستہ جو ہلاکت کو پہنچتا ہے، اور بہت سارے اس سے داخل ہوتے ہیں ۔14-کیا ہی تنگ ہے وہ دورازہ، اور
سُکڑی ہے وہ راہ، جو زندگی کو پہنچاتیاور تھوڑے ہیں جو اُسے
پاتے ہیں۔
15-پرجُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو، جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے، پر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑیے ہیں۔ 16-تُم اُنہیں اُن کے پھلوں سے پہچانو گے۔ کیا کانٹوں سے انگُور، یا اُونٹ کٹاروں سے انجیر توڑتے ہیں۔
17-اُسی طرح ہر ایک اچھا درخت اچھا پھل لاتا، اور بُرا درخت بُرے پھل لاتا ہے۔18-اچھا درخت بُرے پھل نہیں لاسکتا، نہ بُرا درخت اچھے پھل لا سکتا ۔ 19-ہر ایک درخت جو اچھے پھل نہیں لاتا، کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔20-پس اُن کے پھلوں سے تُم اُنہیں پہچانو گے۔21-ہر ایک، جو مُجھےخُداوند ، خداوند ، کہتا ہے، آسمان کی بادشاہت میں شامل نہیں ہوگا، مگر وہی جو میرے باپ کی جو آسمان پر ہے، مرضی پر چلتا ہے۔22-اُس دن بہتیرےمُجھے کہیں گے، اے خُداوند اے خُداوند، کیا ہم نےتیرے نام سے نبوت نہیں کی، اور تیرے نام سے بدرُوحوں کو نہیں نکالا،اور تیرے نام سے بہت سے معجزے نہیں دکھائے؟23-اور اُس وقت میں اُن سے صاف کہونگا، کہ میں کبھی تُم سے واقف نہ تھا، اے بدکارو، میرے پاس سے دُورہو۔24-پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا، اور اُنہیں عمل میں لاتا ہے، میں اُسے اُس عقلمند آدمی کی مانند ٹھہراتا ہوں، جس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔25- اور مینہ برسا، اور سیلاب آئے، اور آندھیاں چلیں، اور اُس گھر پر زور مارا،پروہ نہ گِرا ،کیونکہ اُس کی نیو چٹان پر ڈالی گئی تھی۔26-پر جو کوئی میری یہ باتیں سنتا، اور اُن پر عمل نہیں کرتا ، وہ اُس بےوقوف آدمی کی مانند ٹھہرے گا، جس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔27-اور مینہ برسا، اور سیلاب آئے، اور آندھیاں چلیں
اور اُس گھر پر زور مارا، اور وہ گِر پڑا، اور اُس کاگِرنا ہولناک واقع
تھا۔
28-اور ایسا ہوا، کہ جب یِسُوع یہ باتیں کہہ چکا، تو وہ بھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران ہوئی۔29-کیونکہ وہ فقیہوں کی مانند نہیں، بلکہ اِختیار والے کے طور پر سکھاتا تھا۔
باب 8
1-جب وہ اس پہاڑ پر سے اُتر، بہت سی بھیڑ اُس کے پیچھے ہولی۔2-اور، دیکھو، ایک کوڑھی نے آکے اُسےسجدہ کیا اور کہا، اے خُداوند، اگر تو چاہے، تو مُجھے پاک صاف کرسکتا ہے۔3-تب یِسُوع نے ہاتھ بڑھا کے اُسے چھوا اور کہا، میں چاہتا ہوں، تُو پاک صاف ہو اور وہیں اُسکا کوڑھ جاتا رہا۔4-پھر یِسُوع نے اُسے کہا، دیکھ، کسی سے نہ کہنا، پر جا کے اپنے تئیں کاہن کو دِکھا، اور جو نذرموسٰی نے مقرر کی گزران، تاکہ اُن کے لیے گواہی ہو۔
5-اور جب یِسُوع کفرنحوم میں داخل ہوا، ایک صُوبہ دار اُس کے پاس آیا، اور اُس کی مِنت کر کے کہا، کہ،6-اَے خُداوند، میرا نوکر فِالج کا مارا گھر میں پڑا، اور نہایت دُکھ میں ہے۔ 7-تب یِسُوع نے اُس سے کہا، میں آکے اُسے اچھا کرونگا۔8-صوبہ دار نے جواب میں کہا، اے خُداوند، میں اِس لائق نہیں، کہ تو میری چھت تلے آئے،، بلکہ، صرف ایک بارکہہ، تو میرا نوکر اچھا ہو جائیگا۔9-کیونکہ میں بھی آدمی ہوں، جو دوسرے کے اِختیار میں ہوں، اور سپاہی میرے حکم میں ہیں، اور جب ایک کو کہتا ہوں، جا ، وہ جاتا ہے، اور دوسرے کو، کہ آ، تو وہ آتا ہے، اور اپنے غلام کو، کہ تُو یہ کر، وہ کرتا ہے۔10-یِسُوع نے یہ سُن کر تعجب کیا، اور اُن کو جو پیچھے آتے تھے کہا، میں تُم سے سچ کہتا ہوں، کہ میں نے ایسا اِیمان اِسرائیل میں بھی نہیں پایا۔11-اور میں تُم سے کہتا ہوں، کہ بہتیرے پورب اور پچھّم سے آئینگے، اور ابرہام و اِضحاق اور یعقوب کے ساتھ آسمان کی بادشاہت میں بیٹھیں گے۔12-پر بادشاہت کے فرزند باہر کے اندھیرے میں ڈالے جائینگے، وہاں رونا اور دانت پیسنا ہوگا۔13-تب یِسُوع نے اُس صوبہ دار کو کہا، جا، اور جیسا تو اِیمان لایا، تیرے لیے ویسا ہی ہو، اور اُسی گھڑی اُس کا نوکر اچھا ہوگیا۔14-اور یِسُوع نے پطرس کے گھر میں آکے دیکھا، کہ اُس کی ساس پڑی ہے، اور اُس پر تپ چڑھی ہے۔15-اور اُس کا ہاتھ چُھوأ، اور تپ اُس پر سے اُترگئی، اور وہ اُٹھی ، اور اُن کی خدمت کرنے لگی۔16-جب